Saturday, February 11, 2017

صوبہ سندھ: موسم گرما کی چھٹیوں اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام سکولوں کیلئے نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ او لیول، اے لیول اور کیمرج سسٹم کیلئے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اپریل، کالج کے طلبہ کیلئے یکم اگست اور آغاز خان بورڈ کے تحت چلنے والے سکولوں میں یکم مئی سے ہوگا۔ کلاس ون سے کلاس 8 تک کے امتحانات 15 مارچ سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے جبکہ تمام سیکنڈری سکول بورڈز میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 31 جولائی سے پہلے کریں گے۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈاھر کے زیر صدارت سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہونے والے ایک اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن سکولز جمال مصطفیٰ سید، سیکرٹری ایجوکیشن کالجز ڈاکٹر ریاض احمد میمن، آل سیکنڈری سکولز بورڈز کے چیئرمین اور دیگر حکام نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ کیلئے موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے 31 جون تک ہوگا جبکہ موسم سرما کی چھٹیاں شیڈول کے مطابق ہی ہونگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام پرائیوٹ اور پبلک سکولز کم از کم ایک ہفتہ غیر نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس کیلئے مختص کریں گے۔

No comments:

Post a Comment